اپراورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر کارروائیاں شروع کر دی گئیں ، متعدد افراد زخمی ، 7 افراد اب بھی دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں ، پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی

اتوار 13 اپریل 2014 15:48

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) خیبرایجنسی سے اغوا کئے گئے مقامی افراد کی بازیابی کے لئے سیکورٹی فورسز نے خیبر اور اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ کے مطابق گزشتہ روز وادی تیراہ کے علاقے حیدر کنڈاؤ میں میلا لگایا گیا تھا جس پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے 80 سے زائد افراد کواغوا کرلیا۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے مغویوں میں سے بیشتر افراد کو چھوڑدیا۔پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ 7 افراد اب بھی دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں۔ مغویوں کی بازیابی کے لئے سیکورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں کارروائی کی ہے جس سے متعدد شدت پسند زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :