اداکاری کی نسبت پروڈکشن مشکل کام ،فلموں میں سچوئیشن کامیڈی کی طرف توجہ دینا ہو گی‘ سخاوت ناز،بالی ووڈ کی فلموں سے آئیڈیاز لے سکتے ہیں ،قوی امید ہے یہ فلمیں عوام میں زیادہ مقبول ہوں گی‘ اداکار

اتوار 13 اپریل 2014 15:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء)اداکارہ سخاوت ناز نے کہا ہے کہ اداکاری کی نسبت پروڈکشن زیادہ مشکل کام ہے ، میرے ذاتی تین پراجیکٹس زیر تکمیل ہیں مگر اداکاری میں مصروفیات کیوجہ سے انہیں مکمل نہیں کر پا رہا۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سخاوت ناز نے کہا کہ پاکستانی فلموں میں سچوئیشن کامیڈی پیش نہیں کی جارہی جسکی وجہ شاید یہ ہے کہ ہمارے پاس اس طرح کے اسکرپٹس لکھنے والوں کی کمی ہے ۔ اس حوالے سے ہم بالی ووڈ کی فلموں سے آئیڈیاز لے سکتے ہیں اور یہ مجھے قوی امید ہے کہ یہ فلمیں عوام میں زیادہ مقبول ہوں گی۔ سخاوت ناز نے اس وقت مصروفیات کی انتہا ہے ۔ میرے پاس ٹی وی، فلم اور اسٹیج پر بے پناہ کام ہے اور اسی سبب اپنی ذاتی پراجیکٹس کی طرف توجہ نہیں دے پارہا۔