پاکستان کا ڈرامہ مضبوط بنیادوں پر قائم ہے ،اسے کوئی خطرہ نہیں‘ ماریہ واسطی،بھارت میں فلم اور پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری مضبوط ہے، ہمسایہ ملک اس میں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا

اتوار 13 اپریل 2014 15:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) ٹی وی کی نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ بھارت میں فلم اور پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری مضبوط ہے، ہمسایہ ملک کثیر سرمایہ خرچ کر کے بھی پاکستانی ڈراموں کا مقابلہ نہیں کر سکا ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ٹی وی پر بیحد مصروفیت ہے جسکی وجہ سے بعض اوقات آرام کے لئے بھی وقت نہیں ملتا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں پرائیویٹ ٹی وی سیکٹر کی وجہ سے اداکاروں کو نہ صرف کام کرنے کی زیادہ مواقع مل رہے ہیں بلکہ اس سے مقابلے کارجحان بھی پیدا ہوا ہے۔ پاکستان کا ڈرامہ مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اور اسے کوئی خطرہ نہیں،لکھنے والوں کو چاہیے کہ وہ نئے اسکرپٹس کی تلاش بھی کریں اور ایسے موضوعات کو اجاگر کریں جس سے ہمار ے معاشرے میں مثبت سر گرمیوں کو فروغ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :