ملا عمر کا قریبی ساتھی آغا جان متعصم یو اے ای میں گرفتار ،گھر میں نظر بند ، کابل امن شوریٰ نے حال ہی میں آغا جان سے امن مذاکرات کرنے کا اعلان کیا تھا ،رپورٹ

اتوار 13 اپریل 2014 15:08

ملا عمر کا قریبی ساتھی آغا جان متعصم یو اے ای میں گرفتار ،گھر میں نظر ..

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) متحدہ عرب امارات پولیس نے افغان طالبان رہنما ملاعمر کے قریبی ساتھی آغا جان متعصم کو حراست میں لے لیا۔ قریبی ساتھی کے مطابق یو اے ای پولیس نے متعصم کو اپنے گھرمیں ہی نظربند کر دیا ہے۔افغان میڈیا نے آغا جان کے قریبی ساتھی کے حوالے سے کہاکہ آغا جان متعصم کو اپنے ہی گھر میں نظربند کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

اور انہیں گھر سے باہر نکلنے نہیں دیا جارہا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان حکام کا دعویٰ ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام آغاجان متعصم کو جلد کابل کے حوالے کردیں گے۔ کابل امن شوریٰ نے حال ہی میں آغا جان سے امن مذاکرات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کابل امن شوریٰ حکام نے کہا تھا کہ مذاکرات میں آغامتعصم جان سے کہاجائے گا کہ وہ ملاعمر کو افغان امن عمل کی حمایت کرنے کیلئے قائل کریں۔

متعلقہ عنوان :