قومی ویمن سافٹ بال چیمپئن شپ 18 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

اتوار 13 اپریل 2014 14:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء)پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راولپنڈی کے تعاون قومی ویمن سافٹ بال چیمپئن شپ 18 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

تین روزہ چیمپئن شپ میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے علاوہ مختلف محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔