کرسٹیانو رونالڈو کی فٹنس مسائل کے باعث بارسلونا کے خلاف کنگز کپ فائنل میں شرکت مشکوک،کنگز کپ فائنل میں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا ، ڈاکٹروں کا آرام کامشورہ

اتوار 13 اپریل 2014 14:12

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء)شہرہ آفاق پرتگال اور ریال میڈرڈ کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ہفتے بارسلونا کے خلاف کنگز کپ فائنل میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

(جاری ہے)

ریال میڈرڈ کلب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رونالڈو بائیں ران میں پٹھوں کی انجری میں مبتلا ہو گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث اس وقت ان کی کنگز کپ فائنل میں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ کلب حکام کا کہنا ہے کہ چیمپئنز لیگ سیمی فائنل میں بھی ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔