نہیں لگتا کہ پرویز مشرف کو ان کے کئے کی سزا ملے گی، اختر مینگل
اتوار 13 اپریل 2014 13:13
نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ پرویز مشرف کو ان کے کئے کی سزا ملے گی کیونکہ وردی وردی ہوتی ہے چاہے وہ نئی ہو یا پرانی۔
(جاری ہے)
نوشکی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بد امنی کا آغاز پرویز مشرف کی حکومت میں ہوا، ان کے ہی دور اقتدار میں صوبے سے مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کی روایت پڑی جو آج اپنے عروج پر ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک ایک شخص کی لاش ملتی تھی اب تو ایک ساتھ کئی لاشیں ملنا شروع ہوگئی ہیں۔
موجودہ حکومت نے انسانی کھوپٹریوں کے مینار کھڑے کردیئے ہیں۔ اگر صوبائی حکومت آپریشن میں ملوث نہیں تو اپنی بے بسی واضح کرے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے پر بااختیار لوگوں سے مذاکرات تو ہو سکتے ہیں لیکن ایلچیوں سے نہیں۔اختر مینگل کا کہنا تھا کہ اگر آئین کو پامال کرنے والوں کوسزا دی جاتی ہے تو ایسا کرنے والے دیگر تمام افراد کو بھی سزا دی جائے، انہیں نہیں لگتا کہ سابق صدر کو ان کے کئے کی سزا ملے گی کیونکہ وردی وردی ہوتی ہے چاہے وہ نئی ہو یا پرانی۔ اگر پرویز مشرف کو سزا ہوئی تو یہ ملک کی خوش قسمتی ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.