ہالی ووڈ فلم”ڈولفن ٹیل ٹو“ کا پہلا ٹریلر جاری، فلم میں مورگن فری مین، مائی وٹمن، ایشلے جڈ اہم کرداروں میں ہیں ‘ فلم 19 ستمبر کو سنیما گھروں پیش کی جائے گی

اتوار 13 اپریل 2014 13:06

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) ہالی ووڈ فلم”ڈولفن ٹیل ٹو“ کا پہلا ٹریلر منظرعام پر آگیا ہے ۔ سال 2011 میں آنے والی فلم”ڈولفن ٹیل“ کا دوسرا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی گھومتی ہے ٹیل نامی ڈولفن کے گرد، جو کیکڑے کا شکار ہوکر زخموں سے چور فلوریڈا کے ساحل پر پہنچتی ہے ۔ اس کی مدد کو ایک ننھا بچہ پہنچتا ہے اور اپنے ساتھ ریسکیو ٹیم لے ا?تا ہے ۔ پھر چھوٹا کیا بڑا کیا ہر کوئی اس ننھی ڈولفن کا بہت خیال رکھتا ہے تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو جائے ۔ فلم میں مورگن فری مین، مائی وٹمن، ایشلے جڈ اہم کرداروں میں ہیں ۔ فلم 19 ستمبر کو سنیما گھروں پیش کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :