طالبان نے حالات کنٹرول کر لیے ، مذاکراتی عمل جلد شروع ہو جائیگا، پروفیسر ابراہیم

اتوار 13 اپریل 2014 12:52

طالبان نے حالات کنٹرول کر لیے ، مذاکراتی عمل جلد شروع ہو جائیگا، پروفیسر ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل جلد شروع ہو جائیگا پشاور میں نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما اور طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ طالبان سے ابھی براہ راست رابطہ نہیں ہوا اور امکان ہے کہ مذاکراتی عمل دو تین دن میں شروع ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ طالبان قیدیوں کی فہرست ابھی تک انہیں نہیں ملی اور اس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے -پروفیسر ابراہیم کے مطابق ہم امن کیلئے کوششیں کرتے رہینگے طالبان کے دو گرپوں کے درمیان جھگڑے سے متعلق سوال پر پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ دو گروپوں کے مابین جھگڑوں کی خبریں میڈیا پر آ رہی ہیں لیکن طالبان نے حالات کو کنٹرول کر لیا ہے اور ابھی ان کے مابین حالات بہتر ہونے کی خبریں بھی آ رہی ہیں-

متعلقہ عنوان :