طالبان کیخلاف بے بنیاد باتیں کرنیوالے نظروں سے اوجھل نہیں : ترجمان کالعدم تحریک طالبان،حکومت کے ساتھ مذاکرات کا معاملے سے کوئی تعلق نہیں،جنگ بندی کا فیصلہ ملافضل اللہ کے حکم پر مرکزی شوریٰ کرتی ہے، شاہد اللہ شاہد

اتوار 13 اپریل 2014 12:52

طالبان کیخلاف بے بنیاد باتیں کرنیوالے نظروں سے اوجھل نہیں : ترجمان ..

ہنگو(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) تحریک طالبان نے کسی کا نام لیے بغیر واضح کیاہے کہ طالبان کے بعض ساتھیوں کی معمولی تلخی کو میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کیاگیا، بے بنیاد باتیں کرنیوالے نظروں سے اوجھل نہیں تاہم واضح کرناچاہتے ہیں کہ پراپیگنڈا مہم صحافتی اقدار کے منافی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے کہاہے کہ طالبان کے خلاف بے بنیاد باتیں کی گئیں ، صر ف ایک علاقے میں کچھ ساتھیوں میں غلط فہمی پیداہوئی تھی جسے تحریک طالبان کی مرکزی شوریٰ اور ذمہ داران نے ختم کردیا، گذشتہ دوروز سے حالات پرامن ہوچکے ہیں ۔

اُن کاکہناتھاکہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا معاملے سے کوئی تعلق نہیں،جنگ بندی کا فیصلہ ملافضل اللہ کے حکم پر مرکزی شوریٰ کرتی ہے اور تمام گروپس جنگ بندی کے فیصلے کی پیروی کرتے ہیں ۔ شاہداللہ شاہد نے کہاکہ بے بنیاد باتیں کرنیوالے ہماری نظروں سے اوجھل نہیں ، واضح کرناچاہتے ہیں کہ پراپیگنڈہ مہم صحافتی اقدار کے منافی ہے ۔