پارلیمنٹ لاجز کی تزئین و آرائش ،8کروڑ روپے کے منصوبے منظور ، فیملی سویٹس کے رنگ و روغن پر 47 لاکھ 49 ہزار روپے منظور ہوئے ، رپورٹ
ہفتہ 12 اپریل 2014 01:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) ارکان پارلیمنٹ ایوان میں آئیں یا نہ آئیں۔ پارلیمنٹ لاجز میں مقیم ارکان کی معصوم خواہشات پوری کرنا ضروری ہیں۔ تزئین و آرائش پر تقریباً8کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔اراکین پارلیمنٹ نے اپنی ہی لاجز کی تزئین و آرائش کے لیے مل جل کر بغیر کسی اختلاف اور نکتہ اعتراض کے 24 منصوبوں کی منظوری دے دی۔
جن پر آٹھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق جن کاموں کے لیے رقم کی منظوری دی گئی ہے ان میں پارلیمنٹ لاجز کے فیملی سویٹس کے رنگ و روغن پر 47 لاکھ 49 ہزار روپے منظور ہوئے۔صوفوں کے نئے کپڑوں اور ڈیکو پینٹ کے لیے 48 لاکھ روپے کی منظوری ،سیکیورٹی کیمروں کے لیے 24 لاکھ روپے ،کیفے ٹیریا کے کچن آئٹمز کے لیے 69 لاکھ روپے ،ای بلاک میں مرمت کا کام ساڑھے چار لاکھ روپے،دیگر سویٹس میں مرمتی کام پر 74 لاکھ 54 ہزار روپے ،لفٹ کی مینٹی نینس پر 8 لاکھ 70 ہزار روپے ،دوسری لفٹ کی مرمت پر ساڑھے تین لاکھ روپے،جمنازیم کی مرمت پر دس لاکھ روپے ،اورایکسر سائز کی نئی مشینوں کے لی 21 لاکھ چالیس ہزار روپے مختلف نوعیت کے سول ورکس کے لیے 80 لاکھ روپے،آگ بجھانے کے سلنڈرز کی ری فلنگ پر 9 لاکھ 85 ہزار روپے ،ہاں کچھ فیملی سوئیٹس میں ووڈن کارپٹ نہیں ، اس کے لیے 89 لاکھ پینتیس ہزار روپے منظور کیے گئے ،نئے فوم میٹرس کے لیے 47 لاکھ بائیس ہزار روپے رکھے گئے ہیں ، ابھی تو گرمیاں ہیں لیکن سردیاں بھی آئیں گی ، اس لیے گیزر اورگیس ہیٹرز کے لیے 25 لاکھ 76 ہزار روپیرکھے گئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.