تحفظ پاکستان آرڈیننس بل منظور ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرینگے ، سید خورشید شاہ کا اعلان ،طالبان سے مذاکرات پر فوج اور حکومت کے درمیان ٹکراؤ نہیں اختلاف ہیں ، جمہوریت اور نواز حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، سسٹم کو کوئی خطرہ ہوا تو نواز شریف حکومت کی مکمل حمایت کرینگے ، چوہدری شجاغت حسین مشرف کے ساتھ لفظوں کی حد تک ساتھ نبھا رہے ہیں ، مارشل لاء کے نفاذ میں عدلیہ بھی اتنی ملوث ہے جتنی فوج تھی ، پرویز مشرف کا احتساب 12اکتوبر 1999سے ہونا چاہیے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 12 اپریل 2014 22:59

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس بل منظور ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرینگے ، طالبان سے مذاکرات پر فوج اور حکومت کے درمیان ٹکراؤ نہیں اختلاف ہیں ، جمہوریت اور نواز حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، سسٹم کو کوئی خطرہ ہوا تو نواز شریف حکومت کی مکمل حمایت کرینگے ، چوہدری شجاغت حسین مشرف کے ساتھ لفظوں کی حد تک ساتھ نبھا رہے ہیں ، مارشل لاء کے نفاذ میں عدلیہ بھی اتنی ملوث ہے جتنی فوج تھی ، پرویز مشرف کا احتساب 12اکتوبر 1999سے ہونا چاہیے ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے حکومت اور فوج کے درمیان کوئی ٹکراؤ نہیں اختلافات ہیں جمہوریت اور نواز حکومت کو بھی کوئی خطرہ نہیں ہے اگر سسٹم کو کوئی خطرہ ہوا تو نواز شریف حکومت کی مکمل حمایت کرینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کی شمولیت کی مخالفت نہیں کررہا اچھی بات ہے سیاست ملکر ملک کو ترقی کی جانب گامزن کریں ایک سوال کے جواب میں سید خورشید شاہ نے کہاکہ ایم کیو ایم نے مارشل لاء کے حوالے سے اپنے بیان کی تردید کردی ہے انہوں نے کہاکہ اگر آرٹیکل چھ کا مسئلہ ہے تو صرف پرویز مشرف کا احتساب کیوں ؟پرویز مشرف کا احتساب 12اکتوبر 1999سے کیا جانا چاہیے خورشید شاہ نے کہاکہ مارشل لاء کے نفاذ میں عدلیہ بھی اتنی ملوث ہے جتنی فوج تھی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے پرویز مشرف کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ چوہدری شجاعت حسین پرویز مشرف کے ساتھ لفظوں کی حد تک ساتھ نبھا رہے ہیں تحفظ پاکستان آرڈیننس بل کے حوالے سے سید خورشید شاہ نے کہاکہ بل منظور ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کیا جائیگا تاہم اسمبلی میں بل کی کاپیاں پھاڑ کر پھینکنا اچھی بات نہیں ہے سید خورشید شاہ نے کہاکہ کہا جارہا ہے ہم مسلم ممالک کو اسلحہ دے رہے ہیں اور ڈیڑھ ارب ڈالر کامعاہدہ ہوا ہے