بھارتی وزیراعظم بے اختیار،ڈوریں سونیاگاندھی کے پاس تھیں،قریبی ساتھی کا انکشاف،سنجایا بارْو نے الزام لگائے،اپنی امتیازی پوزیشن اور حیثیت کا غلط استعمال کیا،ترجمان منموہن سنگھ کا ردعمل

ہفتہ 12 اپریل 2014 21:50

بھارتی وزیراعظم بے اختیار،ڈوریں سونیاگاندھی کے پاس تھیں،قریبی ساتھی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کے ایک قریبی ساتھی سنجایا بارْو نے انکشاف کیاہے کہ من ہوہن سنگھ ایک بے اختیاروزیراعظم ہیں ان کی ڈوریں حکمراں جماعت کانگریس کی سربراہ سونیاگاندھی کے پاس ہیں، ملک بھر میں جاری سخت انتخابی معرکے میں اس کتاب نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے،ادھر منموہن سنگھ کے ترجمان پنکھج پچوری نے کہا کہ یہ کتاب محض من گھڑت باتوں پر مبنی ہے، گزشتہ روز”دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر، دی میکنگ اینڈ اَن میکنگ آف منموہن سنگھ “نامی اپنی کتاب میں سنجایا بارْو نے کہاکہ منموہن سنگھ وزراتِ عظمیٰ پر تو ضرور فائز تھے مگر صحیح معنوں میں برسرِ اقتدار نہیں تھے اور یہ کہ پیچھے سے ہر طرح کے فیصلوں کی ڈور کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کے ہی ہاتھوں میں رہی، انہوں نے کتاب میں لکھا کہ وزیراعظم من موہن کو بالاآخریہ تسلیم کرنا پڑا تھا کہ طاقت کا مرکز و محور پارٹی صدر (گاندھی) ہیں،انہوں نے لکھا کہ سنگھ نے کرپشن اور بدعنوانی سے نظریں بند کیے رکھیں تاکہ اسکینڈلز کی زَد میں آئی ہوئی اپنی حکومت کو طول دے سکیں،من موہن نے عوام کے سامنے تو راست بازی اور ایمانداری کے اعلیٰ ترین معیارات کا دم بھراتاہم اْنہوں نے اپنے وْزراء کے سیاہ کارناموں کی جانب سے آنکھیں بند کیے رکھیں، بارْو کے مطابق سنگھ نے سوچا تھا کہ وہ اپنے وْزراء کا انتخاب خود کریں گے لیکن سونیا نے اْن کی اِس امید پر شروع ہی میں پانی پھیر دیا،ادھر منموہن سنگھ کے ترجمان پنکھج پچوری نے کہا کہ یہ کتاب محض من گھڑت باتوں پر مبنی ہے، اْنہوں نے بارْو پر الزام لگایا کہ اْنہوں نے اپنی امتیازی پوزیشن اور حیثیت کا غلط استعمال کرتے ہوئے اْس سے کاروباری فائدہ اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :