رواں پورے ہفتے پاکستانی روپیہ امریکی ڈالرپرحاوی رہا

ہفتہ 12 اپریل 2014 21:13

رواں پورے ہفتے پاکستانی روپیہ امریکی ڈالرپرحاوی رہا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء)رواں پورے ہفتے پاکستانی روپیہ امریکی کرنسی پرحاوی رہا ۔انٹر بینک میں ڈالر ڈیڑھ روپے سے زائد سستا ہوا تو اوپن مارکیٹ میں یہ عوام کے لیے 99 روپے سے بھی نیچے آگیا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ کو دیکھتے ہوئے ایکسپورٹرز کی جانب سے اس کی فروخت میں تیزی آگئی ۔

(جاری ہے)

ڈیلرز کے مطابق ڈالر 72 پیسے سستا ہو کر 16 ماہ کی کم ترین سطح 96 روپے 55 پیسے پر بند ہوا۔انٹر بینک کی دیکھا دیکھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر صرف 1 دن میں 1 روپے 10 پیسے کمی کے بعد عوام کیلئے 98 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ڈالر روپے کے سامنے اپنی ساکھ کھوتا دکھائی دے رہا ہے،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 72 پیسے کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے سے زائد گرا۔