کسی بھی وقت پاکستان آ سکتا ہوں: الطاف حسین

ہفتہ 12 اپریل 2014 20:45

کسی بھی وقت پاکستان آ سکتا ہوں: الطاف حسین

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ میں نے پاسپورٹ بنوانے کےلئے درخواست دے دی ہے اور کسی بھی دن پاکستان آسکتا ہوں اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ پاسپورٹ کے لئے درخواستیں دے چکا ہوں اگر پاسپورٹ نہیں بنا تو پھر عوام اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔

(جاری ہے)

لندن سے کراچی میں نذیر حسین یونی ورسٹی کے نئے کیمپس کی افتتاحی تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان میرا وطن تھا، ہے اور زندگی بھر رہے گا،میرے دل سے وطن کی محبت کوئی کم نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاسپورٹ بنوانے کےلئے درخواست دے دی ہے لہذا تمام لوگ یہ سن لیں میں کسی بھی دن پاکستان آسکتا ہوں، میں نے 4 اپریل 2014 کو شناختی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ بنانےکے لئے درخواست دائر کی اگر میرا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نہیں بنا تو میری لیگل ٹیم سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گی