سردارمہتاب احمدخان منگل کو گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کاحلف اٹھائیں گے

ہفتہ 12 اپریل 2014 20:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) سردارمہتاب احمدخان 15اپریل کوگورنرخیبرپختونخوا کے عہدے کاحلف اٹھائیں گے،انکاکہنا ہے کہ فاٹا میں امن وآمان کاقیام اورترقی اولین ترجیح ہوگی ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے نامزدگورنرسردار مہتاب احمدخان منگل کوحلف اٹھائیں گے ، حلف برداری کی تقریب ساڑھے پانچ بجے گورنرہاؤس میں ہوگی ،مہمانوں اورمسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے لئے دوالگ الگ گیٹ استعمال کئے جائیں گے۔حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس کے لان میں ہوگی۔سرکاری حکام اوراراکین اسمبلی مرکزی گیٹ پر گورنرہاؤس میں داخل ہونگے ،مسلم لیگ کے ورکرزگیٹ نمبردو سے گورنرہاؤ س میں داخل ہونگے۔تقریب میں شرکت کیلئے800دعوت نامے جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :