پاکستانی پاسپورٹ کیلئے درخواست دیدی کسی بھی دن وطن واپس آسکتا ہوں، الطاف حسین ، آرٹیکل 6 کے تحت صرف پرویز مشرف پر مقدمہ چلانے والے خود آرٹیکل 6 کے مجرم ہیں،کچھ اینکرز پرسن کہتے ہیں پاکستان کے خراب حالات کی ذمہ دار فوج ہے، متحدہ قومی موومنٹکے قائد کا ٹیلیفونک خطاب
ہفتہ 12 اپریل 2014 20:15
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ میں نے پاسپورٹ بنوانے کےلئے درخواست دے دی ہے اور کسی بھی دن پاکستان آسکتا ہوں اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ پاسپورٹ کے لئے درخواستیں دے چکا ہوں اگر پاسپورٹ نہیں بنا تو پھر عوام اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔لندن سے کراچی میں نذیر حسین یونی ورسٹی کے نئے کیمپس کی افتتاحی تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان میرا وطن تھا، ہے اور زندگی بھر رہے گا،میرے دل سے وطن کی محبت کوئی کم نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پاسپورٹ بنوانے کےلئے درخواست دے دی ہے لہذا تمام لوگ یہ سن لیں میں کسی بھی دن پاکستان آسکتا ہوں، میں نے 4 اپریل 2014 کو شناختی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ بنانےکے لئے درخواست دائر کی اگر میرا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نہیں بنا تو میری لیگل ٹیم سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گی جب کہ پاسپورٹ نہ بننے پر عوام بھی اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔(جاری ہے)
الطاف حسین
کا کہنا تھاکہ آرٹیکل 6 کے تحت صرف پرویز مشرف پر مقدمہ چلانے والے خود آرٹیکل 6 کے مجرم ہیں، آرٹیکل 6 میں صرف پرویز مشرف کے علاوہ کسی اورکو کیوں نہیں پکڑا گیا حالانکہ پرویز مشرف کا جہاز لینڈ کرنے سے پہلے حکومت چھیننے والے بڑے مجرم ہیں، پرویز مشرف کا جہاز لینڈ ہونے سے پہلے نواز شریف کو گرفتار کرنے والوں کوبھی سزا دی جائے۔ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ کچھ اینکرز پرسن کہتے ہیں پاکستان کے خراب حالات کی ذمہ دار فوج ہے اور مشرقی پاکستان بھی فوج کی وجہ سے علیحدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاک فوج پر کیچڑ اچھال رہے ہیں وہ نہ تو فوج اور نہ ہی پاکستان کے دوست ہیں۔ الطاف حسین نے نے کہا کہ عزت کرو اور عزت لواگر میرے اوپر کڑا وقت ہے تو اس سے فائدہ نہ اٹھاؤ، اللہ نے مجھے موقع دیا تو بدلہ لینے کے بجائے معاف کروں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.