پشاور کے زواری چوک سے ملنے والی لاش ماسٹر یونس عرف ملاٹانڈک کی نکلی، کالعدم تحریک طالبان کے طارق نامی گروپ نے اغوا کیا تھا ،رپورٹ

ہفتہ 12 اپریل 2014 20:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) پشاور کے زواری چوک سے ملنے والی لاش ماسٹر یونس عرف ملاٹانڈک کی نکلی۔ کالعدم تحریک طالبان کے طارق نامی گروپ نے اغوا کیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ماسٹر یونس عرف ملا ٹانڈک کو کالعدم تحریک طالبان کے طارق نامی گروپ نے اغوا کیا تھا۔ ماسٹر یونس کو گزشتہ روز قتل کر کے پشاور کے زواری چوک پر لاش پھینک دی گئی۔ ماسٹر یونس کی لاش کے ساتھ ایک رقعہ بھی ملا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ صبح آٹھ بجے سے پہلے لاش کو کوئی نہ اٹھائے۔ قتل کا مقصد مقامی لوگوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔؎

متعلقہ عنوان :