Live Updates

کام، کام اور صرف کام۔۔۔۔۔شہباز شریف کا ایک اور عملی ثبوت،وزیراعلیٰ پنجاب نے چین سے واپسی پر لاہور ائیرپورٹ پر ہی اہم اجلاس کی صدارت کی

ہفتہ 12 اپریل 2014 19:59

کام، کام اور صرف کام۔۔۔۔۔شہباز شریف کا ایک اور عملی ثبوت،وزیراعلیٰ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف چین کے 3 روزہ دورے کے بعد طویل فضائی سفر کرکے وطن واپس پہنچے اور لاہور ائیرپورٹ پر ہی صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی اور بعدازاں ایک غیرملکی صحافوں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف انتہائی مصروف دورہ چین اور طویل فضائی سفر کے باوجود ہشاش بشاش دکھائی دے رہے تھے اور انہوں نے امن و امان کے حوالے سے اجلاس کے دوران متعلقہ افسران کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

یہ وقت آرام کرنے کا نہیں کام، کام اور صرف کام کا ہے لہٰذا آپ سب صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے ہمہ وقت چوکس رہیں اور نتائج دیں ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات