سعودی عرب،حکومت کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں 11افرادگرفتار،گرفتاریاں آئین وقانون کے تحت عمل میں لائی گئیں سزابھی قوانین کے مطابق دی جائیگی،سیکورٹی فورسز

ہفتہ 12 اپریل 2014 19:46

سعودی عرب،حکومت کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں 11افرادگرفتار،گرفتاریاں ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) سعودی عرب میں سماجی روابط کی ویب سائٹ پر انتشارپھیلانے کے الزام میں 11افرادکو گرفتارکرلیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی پولیس نے بتایاکہ 11افراد کو گذشتہ ایک ہفتے کے دوران یوٹیوب پر ویڈیو ،تصاویر میں حکومت مخالف بیانات شائع کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ،انہوں نے بتایاکہ حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں آئین وقانون کے تحت سزادی جائیگی اوراسی قانون کے تحت مذکورہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں،یادرہے کہ چند روز قبل سعودی کابینہ نے قانون کی منظوری دی تھی جس کے تحت سماجی روابط کی ویب سائٹ پر لوگوں کو اکسانے یا حکومت کو کمزورکرنے کے لیے مظاہرے کرنے پر ان کو سخت سے سخت سزاتجویز کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :