جرائم پیشہ پیشہ افراد کو شہر سے باہر پھینک دیں گے ،آئی جی سندھ ،امن و امان کے قیام کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ،تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا،اقبال محمود،پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے آپریشن کیا جائے گا،صنعت کاروں سے خطاب

ہفتہ 12 اپریل 2014 19:39

جرائم پیشہ پیشہ افراد کو شہر سے باہر پھینک دیں گے ،آئی جی سندھ ،امن ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) آئی جی سندھ اقبال محمود نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ پیشہ افراد کو شہر سے باہر پھینک دیں گے ۔امن و امان کے قیام کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کوسائٹ ایسوسی ایشن میں صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کی نفری انتہائی کم ہے جو کہ ڈھائی کروڑ آبادی والے شہر کی ضروریات کو پورا نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام پولیس کی ذمہ داری ہے جسے ہم پوری طرح نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کا امن کراچی سے جڑا ہے ،امن کی خاطر شہریوں کو پولیس سے تعاون کرنا ہوگا ۔کراچی سے جرائم کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر اور صنعت کار ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔پولیس تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں ۔تاجروں کے تحفظ کیے لیے جامع پروگرام تشکیل دیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کالی بھیڑیں ہر محکمے میں موجود ہوتی ہیں ۔محکمہ پولیس بھی اس مبرا نہیں ۔پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے آپریشن کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :