Live Updates

نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ اور عمران خان کی مقبولیت میں کمی آئی، گیلپ سروے

ہفتہ 12 اپریل 2014 17:45

نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ اور عمران خان کی مقبولیت میں کمی آئی، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) حکومتی کارکردگی سے متعلق گیلپ سروے 2014 جاری کر دیا گیا جس میں عوامی رائے کے مطابق پیپلز پارٹی کی حکومت کی نسبت نواز حکومت کی کارکردگی نمایاں طور پر بہتر ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی کارکردگی سے متعلق گیلپ عوامی سروے 2014 کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی مقبولیت میں 18 فیصد اضافہ ہوا جبکہ عمران خان کی مقبولیت میں 5 فیصد کمی ہوئی، عوام کی نظر میں سابق صدر آصف زرداری کی مقبولیت میں 28 فیصد، مولانا فضل الرحمان کی مقبولیت میں 21 فیصد اور اسفند یار ولی کی مقبولیت میں 34 فیصد کمی آئی۔

موجودہ حکومت کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عوام کے مطابق حکومت کی کارکردگی میں 59 فیصد بہتری آئی ہے، مہنگائی پر قابو پانے میں بہتری کا تناسب 20 فیصد، دہشت گردی پر قابو پانے میں 31 فیصد جبکہ کرپشن کے خلاف 36 فیصد بہتری ہوئی، سروے کے مطابق تمام صوبوں کے وزیراعلیٰ کی نسبت وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی کارکردگی 26 فیصد بہتر ہے، مسلح افواج کی کارکردگی میں 49 فیصد بہتری آئی جبکہ پارلیمنٹ کی کارکردگی بھی 8 فیصد بہتر رہی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات