افغان فورسزکا پاکستانی طالبان سمیت 16جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ،خودکش حملے میں قبائلی سردارہلاک

ہفتہ 12 اپریل 2014 16:33

افغان فورسزکا پاکستانی طالبان سمیت 16جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ،خودکش ..

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) افغان فورسزنے آپریشن کے دوران پاکستانی طالبان سمیت 16جنگجوؤں کو ہلاک کرنے اور15کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیاہے، آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں گولہ وبارودواسلحہ بھی برآمدکرلیاگیا،جبکہ خودکش حملے کے لیے استعمال ہونے والی دوگاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں،ادھرافغانستان میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں قبائلی سردارہلاک ہوگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ صوبہ پکتیامیں جانی خیل ضلع کی ایک مارکیٹ میں خودکش حملے کے نتیجے میں دھماکے سے ایک حکومتی حامی قبائلی رہنماء ہلاک اورتین زخمی ہوگئے،ادھر افغان فورسز کے آپریشن میں تین پاکستانی طالبان سمیت 16جنگجوہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے،آپریشن کے دوران 15طالبان کو گرفتارکرلیاگیا،افغان نیشنل فورسز کے بیان کے مطابق ننگرہار،قندھار،لوگر،کابل،پکتیاصوبہ میں آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں گولہ وبارودواسلحہ بھی برآمدکرلیاگیا،جبکہ خودکش حملے کے لیے استعمال ہونے والی دوگاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں،بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے پاکستانی طالبان کی جیب سے پاکستانی شناختی کارڈزبھی برآمد ہوئے ہیں،بیان کے مطابق گرفتارطالبان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے مزید تفتیش جاری ہے،بیان میں کہاگیاکہ آپریشن کے دوران کوئی فوجی ہلاک یازخمی نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :