مغربی ہواوٴں کا سسٹم ملک کے شمالی علاقوں پرتاحال موجود ہے ، محکمہ موسمیات

ہفتہ 12 اپریل 2014 16:33

مغربی ہواوٴں کا سسٹم ملک کے شمالی علاقوں پرتاحال موجود ہے ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ مغربی ہواوٴں کا سسٹم ملک کے شمالی علاقوں پرتاحال موجود ہے، آئندہ چوبیس گھنٹے میں راولپنڈی اسلام آباد سمیت کشمیر،گلگت وبلتستان،مالا کنڈاورہزارہ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوٴں کا سسٹم ملک کے شمالی علاقوں میں مزید چوبیس گھنٹے تک برقرار رہے گا جس سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے اتوارکی شام تک جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ پٹن میں دو اور مالم جبہ میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روزملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔