سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس ،وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کارروائی کے 26 اپریل تک ملتوی کردی گئی

ہفتہ 12 اپریل 2014 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کارروائی کے 26 اپریل تک ملتوی کردی گئی ،بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج اسماعیل پرویز جوئیہ نے کی۔

(جاری ہے)

وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے عدالت میں کوئی وکیل پیش نہ ہوا اور کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی،عدالت نے کیس کی سماعت مزید کارروائی کیلئے چھبیس اپریل تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :