طالبان کی لڑائی سے مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے ، مولانا یوسف شاہ

ہفتہ 12 اپریل 2014 16:08

طالبان کی لڑائی سے مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے ، مولانا یوسف شاہ

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ طالبان کے دو چھوٹے گروپوں کے درمیان لڑائی کا مذاکرات پر کوئی اثر نہیں ہوگا ، آئندہ دو یا تین روز میں صورت حال واضح ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں مولانا یوسف شاہ نے کہاکہ طالبان شوریٰ سے رابطہ ہوگیا ہے طالبان کی باہمی لڑائی سے حکومت کے ساتھ مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے انہوں نے کہاکہ کوشش ہوگی کہ کالعدم طالبان کو جنگ بندی کی توسیع پر قائل کرلیں۔

متعلقہ عنوان :