37 ویں قومی سرکل سٹائل کبڈی چمپئن شپ23 اپریل سے کھیلی جائے گی

ہفتہ 12 اپریل 2014 16:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام 37 ویں قومی سرکل سٹائل کبڈی چمپئن شپ 23 سے چیچہ وطنی میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور کے مطابق چمپئن شپ میں پنجاب، سندھ، بلوچستان،خیبرپختونخواہ، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان پولیس ، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن، سوئی سدرن گیس اور اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور منیجرز میٹنگ 22 اپریل کو ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا اور یہ چمپئن شپ کا فائنل 27 اپریل کو کھیلا جائے گا

متعلقہ عنوان :