قومی ویمن سافٹ بال چمپئن شپ 18 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

ہفتہ 12 اپریل 2014 16:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راولپنڈی کے تعاون قومی ویمن سافٹ بال چمپئن شپ 18 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ سیکرٹری محمد رمضان قصوری نے بتایا کہ چمپئن شپ میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد کے علاوہ مختلف محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی یہ چمپئن شپ تین روز تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :