میراتھن ریس کل اسلام آباد میں ہوگی ،پیشہ ور اور غیر پیشہ ور اتھلیٹکس حصہ لے سکیں گے

ہفتہ 12 اپریل 2014 16:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) اسلام آباد اتھیلٹکس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام میراتھن ریس(آج) اتوار کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں پیشہ ور اور غیر پیشہ ور اتھلیٹس حصہ لے سکیں گے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ممتاز الحق نے بتایا کہ ریس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ میراتھن فیصل مسجد سے براستہ زیرو پوائنٹ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوگی۔ یہ دس کلو میٹر کا فیصلہ ہوگا۔ میراتھن میں حصہ لینے والی اتھلیٹس 13اپریل صبح نو بجے تک اپنی نام رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :