سری لنکا ویمن ٹیم کی کپتان ششیکالا سری وردنے نے ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دیدیا

ہفتہ 12 اپریل 2014 16:05

کولمبو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) سری لنکا ویمن ٹیم کی کپتان ششیکالا سری وردنے نے ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔ششیکالا کو 2005ء میں ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اور انہوں نے 80 لمیٹڈ اوورز میچوں میں ٹیم کی قیادت کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم کی بنگلہ دیش میں منعقدہ ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں کارکردگی مایوس کن رہی تھی اور اس نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ششیکالا کی قیادت میں سری لنکن ٹیم نے رواں برس کے شروع میں بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔ششیکالا کی زیر قیادت سری لنکن ٹیم نے 2008ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی جبکہ سہ ملکی سیریز بھی سری لنکن ٹیم کے نام رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :