پی ایف ایف انٹرکلب ویمن انڈر 16- فٹ بال چمپئن شپ 21 اپریل سے راولپنڈی میں کھیلی جائیگی

ہفتہ 12 اپریل 2014 15:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راولپنڈی کے تعاون سے پی ایف ایف انٹرکلب ویمن انڈر 16-فٹ بال چمپئن شپ 21 اپریل سے راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، میزبان ینگ رائزنگ سٹار کلب راولپنڈی کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان ینگ رائزنگ سٹار کلب راولپنڈی، دیا کلب کراچی، ایس ایم بی فاطمہ جناح کلب کراچی، فرنٹ ایئر کالج پشاور، ینگ رائزنگ کلب لیہ اور سوکر کیوئن کلب راولپنڈی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجر ز کی میٹنگ 20 اپریل کو شام چار ہوگی جس میں ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :