موٹاپا کبھی میرے لئے پریشانی نہیں بنا، سوناکشی سنہا

ہفتہ 12 اپریل 2014 14:57

موٹاپا کبھی میرے لئے پریشانی نہیں بنا، سوناکشی سنہا

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) بالی ووڈ کی دبنگ گرل کہتی ہیں کہ فلم نگری میں آنے کے لئے انہوں نے اپنا وزن کافی حد تک کم کیا ہے لیکن موٹاپا کبھی بھی ان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل ان وزن کا زیادہ تھا کیونکہ اچھا کھانا ان کی کمزوری ہے اور وہ کھانے سے پرہیز نہیں کرسکتیں۔

ان کے والدین کی تربیت نے انہیں بہت زیادہ پر اعتماد بنایا ہے یہی وجہ ہے کہ آج وہ جو کچھ ہیں اسی پر اعتمادی کی وجہ ہیں۔ سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ اپنے وزن کو کنٹرول کرنے کے لئے انہوں نے کافی محنت کی ہے لیکن اس کے باوجود وہ کھانا کسی صورت نہیں چھوڑ سکتیں تاہم اب وہ صرف صحت مند غذا ہی لیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :