اے آر رحمان ہالی وڈ فلم ” ملین ڈالر آرم“ کیلئے موسیقی ترتیب دینگے

ہفتہ 12 اپریل 2014 13:18

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) بھارت کے آسکرایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان ہالی وڈ فلم ” ملین ڈالر آرم“ کیلئے موسیقی ترتیب دینگے۔ اے آر رحمان اس سے قبل فلم ” سلم ڈاگ ملین ائر“ اور ” 127پاورز “کیلئے میوزک دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وہ نئی ہالی وڈ فلم ” ملین ڈالر آرم “ کیلئے اوریجنل ساونڈ ٹریکس کے تحت سات گانوں کی دھنیں ترتیب دینگے۔ یہ گانے انگریزی ہندی اور تامل گانوں کا مغلوبہ ہونگے جس کا مقصد ناظرین کو متوجہ کرنا ہے ۔ مذکورہ فلم نارتھ امریکن باکس آفس پر ریلیز کئے جانے سے ہفتہ قبل بھارت میں ریلیز کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :