ڈیوڈ لیٹرمین کی جگہ سٹیون کولبیئر لیں گے ،امریکی ٹی وی چینل کا اعلان

ہفتہ 12 اپریل 2014 13:18

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء)امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس نے کہا ہے کہ آئندہ سال معروف ٹی وی شو میزبان ڈیوڈ لیٹرمین کی ریٹائرمنٹ پر ان کی جگہ سٹیون کولبیئر لیں گے۔49 سالہ کولبیئر کامیڈی سنٹرل چینل کے مقبول پروگرام دی کولبیئر رپورٹ کی میزبانی کرتے ہیں۔66 سال لیٹرمین نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ 21 سال سی بی ایس اور 11 سال این بی سی کے ساتھ لیٹ نائٹ شوز کرنے کے بعد اب وہ ریٹائر ہو رہے ہیں۔

کولبیئر اپنے شو پر ایک تنزیہ کردار ادا کرتے ہیں جس میں وہ دائیں بازو کے تجزیہ کاروں کا مذاق اڑاتے ہیں۔سی بی ایس کی صدر لیزلی مونیز نے اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ سٹیون کولبیئر ٹی وی کی دنیا میں انتہائی معروف اور متحرم جگہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ڈیوڈ لیٹرمین کی کامیابیاں اور وراثت ہمارے لیے باعث فخر ہیں اور آج کے اعلان سے ہم نے یہ امید ظاہر کی کہ سی بی ایس میں ہم اس سلسلے کو جاری رکھ پائیں گے۔

سٹیون کولبیئر کا کامیڈی سنٹرل پر پروگرام انتہائی مقبول اور ایمی ایوارڈ یافتہ ہے ان کی تنقید کے انداز پر اکثر قدامت پسندوں اور ریپبلکن پارٹی کے اراکین تحفظات رہتے ہیں۔حال ہی میں سماجی روابط کی ویب سائٹوں پر انھیں ایک ایسا مذاق کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جسے بہت سے لوگوں نے ایشیائی امریکی شہریوں کی تضحیک کے طور پر دیکھاتاہم اس میں انھوں نے امریکی فٹبال کی ٹیم واشنگٹن ریڈ سکنز کے مالک پر تنز کیا تھا۔

سی بی ایس کے اعلان کے بارے میں کولبیئر نے کہا کہ ڈیوڈ لیٹرمین کے شو پر مہمان بن کر آنا ہی میرے کیریئر کا بہترین موقعہ تھا۔انھوں نے کہا کہ میں نے کھبی خواب میں بھی سوچا نہ تھا کہ میں ڈیوڈ لیٹرمین کے نقشِ قدم پر چلوں گا مگر لیٹ نائٹ شوز میں ہر کوئی ڈیوڈ لیٹرمین کی ہی رہنمائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔