پولیوکےخاتمےکیلیےخیبرپختونخوا سے پنجاب جانے والی ٹرین اور بسوں کےمسافربچوں کوقطرے پلانے کا فیصلہ

ہفتہ 12 اپریل 2014 11:42

پولیوکےخاتمےکیلیےخیبرپختونخوا سے پنجاب جانے والی ٹرین اور بسوں کےمسافربچوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت نے نئی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔جس کے تحت صوبہ خیبرپختونخواسے پنجاب میں داخل ہونے والی ٹرینوںاور سڑک کے راستے آنے والی بسوںمیں محکمہ صحت کی ٹیمیں مسافر بچوں کو پولیوویکسین کے قطرے پلائیں گی تاکہ کے پی کے میں پولیوویکسین کے قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں کی ویکسینیشن کرکے پولیووائرس کاخاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔

انھوں نے یہ بات اٹک ریلوے اسٹیشن پرپشاور سے راولپنڈی آنے والی ٹرینوں میں بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے کی مہم کاافتتاح کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹرزاہد پرویز، ڈی سی اواٹک محمد اقبال، ای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹرمسرت، ڈائریکٹرہیلتھ ای پی آئی ڈاکٹر منیراحمد، عالمی ادارہ صحت، یونیسف، ملنڈاگیٹس فاؤنڈیشن اورروٹری انٹرنیشنل کے نمائندے بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پشاورسے راولپنڈی آنے والی ٹرینوں میں اٹک ریلوے اسٹیشن سے محکمہ صحت کی ٹیمیں سوار ہوکر راولپنڈی تک تمام مسافربچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کا ہدف پورا کریں گی۔ اس مہم کامقصد پورے ملک سے پولیوکے خاتمے میں قومی کردارادا کرناہے۔

بعدازاں خواجہ سلمان رفیق نے جی ٹی روڈپر خیرآباد(اٹک) کے مقام پرروٹری انٹرنیشنل کی جانب سے پولیوٹیموں کے لیے نصب کنٹینرکا بھی افتتاح کیا۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ یہ کنٹینرپولیس ناکے کے ساتھ نصب کیاگیا ہے تاکہ پولیس اہلکاروں کے تعاون سے بسوں اور دیگرگاڑیوں کوروکا جاسکے۔ انھوں نے بتایاکہ پولیس معمول کی چیکنگ کے لیے بھی بسوں کو روکتی ہے جس کے دوران پولیو کی ٹیم بسوںمیں سواربچوں کوپولیو کے قطرے پلائینگی۔ انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیوکے خلاف مہم میں محکمہ صحت اورانتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون کریں تاکہ بچوں کوساری زندگی کے لیے معذوربنانے والی جان لیوابیماری کا خاتمہ کیا جاسکے۔

مشیرصحت نے راولپنڈی سبزی منڈی موڑ، پیرودھائی بس ٹرمینل کے قریب بھی روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے فراہم کردہ پولیوٹیم کے کنٹینرکا افتتاح کیا تاکہ پیرودھائی بس اڈے سے نکلنے والی بسوں میں بھی بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :