لاڑکانہ میں دیرینہ تنازعہ پر 2 بھائیوں سمیت 3 افراد قتل، 2 زخمی
ہفتہ 12 اپریل 2014 11:42
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) ڈوکری گاؤں سے تعلق رکھنے والے جونیجو برادری کے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد کو دیرینہ تنازعہ پر قتل جب کہ 2 افراد کو زخمی کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
لاڑکانہ کے گاؤں ڈوکری کے رہائشی جونیجو برادری کے 2 بھائی اعجاز اور مبین اپنے ڈرائیور کے ہمراہ عدالت جا رہے تھے کہ باکھرانی کے قریب چنہ گاؤں میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، فائرنگ سے 2 راہگیر بھی زخمی ہو گئے۔
امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر چانڈکا اسپتال لاڑکانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کا اپنی ہی برادری کے کچھ افراد سے کسی معاملے پر دیرینہ تنازعہ چلا آ رہا تھا، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.