کراچی؛ سیکیورٹی اداروں کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 84 مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 12 اپریل 2014 11:42

کراچی؛ سیکیورٹی اداروں کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 84 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء)رینجرز اور پولیس نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 84 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ مقابلوں میں 3ملزم بھی مارے گئے۔ ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز اور پولیس نے پٹیل پاڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران 68 افراد کو حراست میں لے لیا۔ گلشن اقبال میں بھی پولیس نے نجیب سینڑ کا گھیراؤ کر کے گھر گھر تلاشی لی اورلیاری گینگ وار کے سہیل ڈاڈا گروپ کے 2کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کلفٹن پولیس نے بھی 9 ملزم گرفتار کرلئے جب کہ علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران کاغذات اورنمبر پلیٹ نہ ہونے پر 20 موٹرئیکل تحویل میں لے لئے گئے۔

سر سید پولیس نے گشت کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 ملزم پکڑ لئے۔ گارڈن کے علاقے دھوبی گھاٹ میں رینجرز سے مقابلے دوران لیاری گینگ وارکا ملزم ارشد ٹوپی ہلاک ہو گیا جب کہ حسن اسکوائر کے قریب بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو مارے گئے۔ پولیس نے کھلونا پستول سے شہریوں کو لوٹنے والے ایک ملزم کو بھی گرفتارکرلیا۔