مذاکرات میں ناکامی کے بعد اسلام آباد دہشتگردوں کاہدف ہوگا،غیر ملکی خبر ایجنسی

جمعہ 11 اپریل 2014 23:41

مذاکرات میں ناکامی کے بعد اسلام آباد دہشتگردوں کاہدف ہوگا،غیر ملکی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) غیرملکی خبررساں ادارے نے دعوی ٰکیا ہے کہ طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں شدت پسنداسلام آبادکونشانہ بناسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے نے دعوی ٰکیاکہ حکومت سے مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں طالبان دارالحکومت میں کوئی بڑی کارروائی کرسکتے ہیں۔شدت پسند مدارس انتظامیہ کے ساتھ مل کر دارالحکومت میں تشدد کی مہم شروع کرینگے۔ دوسری جانب اسلام آباد،راولپنڈی اور کئی حساس علاقوں میں حفاظتی اقدامات میں اضافہ کرتے ہوئے ریڈالرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :