لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے بینک نادہندگان کیخلاف کارروائی پر فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرلیا
جمعہ 11 اپریل 2014 22:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے نیب کی جانب سے بینک نادہندگان کیخلاف کارروائی کی دائر درخواستوں پر فریقین کے وکلاء کو مزید دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی ۔
(جاری ہے)
جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے رو برو سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اپنایا کہ مختلف بینکوں نے 5 کروڑ روپے سے کم مالیت کے قرضے واپس نہ کرنے والوں کیخلاف بینکنگ کورٹ اور 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے قرضے واپس نہ کرنیوالے شہریوں کیخلاف ہائیکورٹ میں ریکوری کیلئے کیس دائر کر رکھے ہیں لیکن بینکوں نے ان شہریوں کیخلاف نیب میں بھی ریفرنس دائر کردئیے ۔
قانون کے مطابق جب تک کیس عدالت میں زیر سماعت ہوبینک ان کو ڈیفالٹر قرار نہیں دے سکتا ۔سماعت کے دوران نیب اور مختلف بینکوں کی جانب سے وکلاء نے موقف اپنایا کہ نیب آرڈیننس کے سیکشن 9 کے تحت قرضے واپس نہ کرنا قانونی جرم ہے ۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کو مزید دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 20اپریل تک ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.