پیپلز پارٹی نے پنجاب یوتھ فیسٹول میں گینز بک کیلئے بنائے گئے ریکارڈز کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،اخراجات اور گینز سے معاہدے کو منظر عام پر لایا جائے ،عدالتی فیصلہ آنے تک فیسٹیول کے تمام ایونٹس روک دیئے جائیں ‘ درخواست میں موقف

جمعہ 11 اپریل 2014 20:45

پیپلز پارٹی نے پنجاب یوتھ فیسٹول میں گینز بک کیلئے بنائے گئے ریکارڈز ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب یوتھ فیسٹول میں گینز بک کیلئے بنائے گئے ریکارڈز کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسراکی طبرف سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب یوتھ فیسٹول میں جعلی گینز بک ریکارڈ بنائے گئے جس سے ملک کی عالمی سطح پر بدنامی ہوئی اور قومی خزانے سے اربوں روپے بھی کرپشن کی نظر کیے گئے ۔

لہٰذا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کیے جائیں ۔ درخواست میں معزز عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے اخراجات اور گینز بک کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو منظر عام پر لایا جائے اور عدالتی فیصلہ آنے تک پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تمام ایونٹس روک دیئے جائیں ۔؎

متعلقہ عنوان :