پنجاب حکومت اور چینی کمپنیوں کے درمیان ساہیوال میں 1320میگاواٹ کے جدید ترین کول پاور پلانٹس لگانے کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی گئی، دورہ چین میں اہم پیش رفت،چینی سرمایہ کار ساہیوال میں 2جدیدکول پاور پلانٹس لگائیں گے‘ محمد شہباز شریف ،چینی سرمایہ کار ساہیوال میں 660میگاواٹ کے 2کول پاور پلانٹس پر مئی میں کام کا آغاز کرینگے،منصوبے کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائیگا، پاکستان اورچین کے مابین بڑھتا ہوا اقتصادی اورتجارتی تعاون دونوں ممالک کیلئے سود مند ہے،قوم کو توانائی بحران سے نجات دلائینگے، پنجاب حکومت اور چینی سرمایہ کاروں کے درمیان ساہیوال میں کول پاور پلانٹس کے منصوبوں پر پیش رفت خوش آئندہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب ، وزیراعلیٰ شہباز شریف سے نورینکو کے اعلیٰ سطح کے وفدکی ملاقات،توانائی، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
جمعہ 11 اپریل 2014 20:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) پنجاب حکومت اور چینی کمپنیوں کے درمیان ساہیوال میں660-660میگاواٹ کے 2جدید ترین کول پاور پلانٹس لگانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ۔حالیہ دورہ چین کے دوران ہونے والے فیصلے کے مطابق ساہیوال میں اس منصوبے پر مئی میں کام کا آغاز کیا جائے گا۔کول پاور پلانٹس کے اس منصوبے کو ممکنہ حد تک کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے ۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے چین میں اپنے وفد کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال میں کول پاور پلانٹس کا منصوبہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور حکومت کے اس عزم کے گواہی دیتاہے جو ہم نے پاکستان سے بجلی کے اندھیرے دور کرنے کے لیے کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب بجلی کے نئے منصوبے لگانے کے ساتھ ساتھ کوئلے کی کان کنی کے منصوبوں پر بھی تیزرفتاری سے کام کررہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
-
ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
-
وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا
-
گزشتہ برس 9 مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا،ہمیں حقیقی آزادی 14اگست 1947کو مل چکی ہے
-
پارلیمانی لیڈر کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.