کندھ کوٹ کے مقام پرمسلح افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ،پنجاب سندھ اور بلوچستان کو جانیوالی گیس سپلائی معطل ہوگئی

جمعہ 11 اپریل 2014 19:23

کندھ کوٹ کے مقام پرمسلح افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) کندھ کوٹ کے علاقے تنگاولی کے مقام پر نامعلوم افراد نے گیس پائپ کو دھماکے سے اڑا دیا جس کی وجہ سے پنجاب سندھ اور بلوچستان کو جانیوالی گیس سپلائی معطل ہوگئی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نامعلوم افراد نے کندھ کوٹ کے علاقے تنگا ولی کے مقام پر 24انچ قطر پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے بلوچستان سندھ اور پنجاب کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور گیس کی سپلائی کیلئے انتظامات شروع کردیئے ۔