ایران سے تیل معاہدہ،امریکاکی روس کو عالمی پابندیوں کی دھمکی،روس ایران تیل کے بدلے خوراک معاہدے پر سخت تشویش ہے،امریکی وزیرخزانہ جان لوک

جمعہ 11 اپریل 2014 18:56

ایران سے تیل معاہدہ،امریکاکی روس کو عالمی پابندیوں کی دھمکی،روس ایران ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) امریکا نے روس اور ایران کے درمیان تیل کے بدلے خوراک کے ممکنہ معاہدے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے روس کو متنبہ کیاہے کہ وہ ایسے معاہدے سے باز رہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خزانہ جاک لو نے اپنے روسی ہم منصب سے کہا کہ روس، ایران کے ساتھ تیل کے بدلے خوراک کے معاہدے سے باز رہے، جاک لو کا کہنا تھا کہ امریکا کو روس کے اس اقدام پر گہری تشویش ہے اور اس کے رد عمل میں روس کو عالمی اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،امریکی وزارتِ خزانہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر خزانہ جاک لو نے ان کے روسی ہم منصب انٹون سیلوانوف سے ملاقات کی جس میں لو نے انہیں بتایا کہ ہمیں ایران کے ساتھ ماسکو کے تیل کے بدلے خوراک کے ممکنہ معاہدے پر گہری تشویش ہے،انہوں نے روسی ہم منصب سے کہا کہ اگر ماسکو، ایران سے تیل کی خریداری کا معاہدہ کرتا ہے تو اسے عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،خیال رہے کہ حال ہی میں روسی حکومت کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ ماسکو، تہران سے تیل کے بدلے خوراک کا ایک معاہدہ کرنے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایران کی جانب سے ایسی کسی ڈیل کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :