بنگلہ دیش نے وسیم اکرم کو ٹیم کا بالنگ کنسلٹنٹ بنانے کی پیشکش کردی

جمعہ 11 اپریل 2014 18:07

بنگلہ دیش نے وسیم اکرم کو ٹیم کا بالنگ کنسلٹنٹ بنانے کی پیشکش کردی

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) بنگلہ دیش نے وسیم اکرم کو ٹیم کا بالنگ کنسلٹنٹ بنانے کی پیشکش کردی میڈیارپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے وسیم اکرم سے رابطہ کیا جس میں انہیں ٹیم کا بالنگ کنسلٹنٹ بنانے کی پیشکش کی گئی بنگلہ دیش کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان کے مطابق وسیم اکرم سے ایشیاکپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران کی گئی بات چیت کو بورڈ میٹنگ میں زیربحث لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تاہم وسیم اکرم نے اس سلسلے میں اب تک کوئی حتمی جواب نہیں دیا ہے۔ بنگلہ دیشی بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم کی مصروفیات کے باعث مختصر معاہدے کیلئے بھی رضامند ہے اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق بالرثقلین مشتاق بھی بنگالی اسپنرز کوگیند گھمانے کا ہنرسکھا کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :