امریکا کاجاسوسی مشن کیلئےنیامصنوعی سیارہ روانہ

جمعہ 11 اپریل 2014 18:04

امریکا کاجاسوسی مشن کیلئےنیامصنوعی سیارہ روانہ

فلوریڈا : امریکا نے جاسوس مشن کے لئے نیا مصنوعی سیارہ خلا میں روانہ کردیا۔ ریاست فلوریڈا کے کیپ کارنیول بیس سے ایٹلس 5 نامی راکٹ ایک جاسوس سیارے کو لے کر خلا کی طرف روانہ ہوا۔

(جاری ہے)

امریکی حکام نے جاسوس سیارے کے مشن کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔ ایٹلس فائیو کو پچیس مارچ کو خلا میں بھیجا جانا تھا تاہم ریڈار سسٹم میں خرابی کی وجہ سے اس کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔