بینک قرض کی عدم واپسی پر عدالت کا کرکٹر اعجاز احمد کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم

جمعہ 11 اپریل 2014 17:11

بینک قرض کی عدم واپسی پر عدالت کا کرکٹر اعجاز احمد کی جائیداد نیلام ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) لاہور کی بینکنگ کورٹ نے قرض کی ادائیگی نہ کرنے پر کرکٹر اعجاز احمد کی جائیداد کی نیلامی کیلئے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں نجی بینک کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کرکٹر اعجاز احمد نے 50لاکھ روپے قرضہ لیا تھا اور پھر واپس نہیں کیا ۔ اس حوالے سے عدالت کرکٹر اعجاز احمد کیخلاف دعوی پر ڈگری جاری کر چکی ہے۔اب عملدرآمد کے لیے کرکٹر اعجاز احمد کی جائیداد کی نیلامی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے کرکٹر اعجاز احمد کی جائیداد کی نیلامی کے لیے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے 19مئی تک رپورٹ طلب کر لی ۔

متعلقہ عنوان :