مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران زرعی شعبہ کے قرضوں کی مالیت میں 11فیصد کا اضافہ

جمعہ 11 اپریل 2014 17:03

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران زرعی شعبہ کے قرضوں کی مالیت میں 11فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں گزشتہ سال ماہ جولائی تا فروری 2012-13ء کے مقابلہ میں 22ارب 20کروڑ روپے کے زائد زرعی قرضہ جات جاری کئے گئے ہیں۔ ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں جولائی تا فروری 2013-14ء کے دوران 218ارب 30کروڑ روپے کے زرعی قرضہ جات جاری کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران مختلف بینکوں کی جانب سے زرعی شعبہ کو جاری کردہ قرضوں کا حجم 196ارب 10کروڑ روپے تھا۔