وزارت منصوبنہ بندی وترقی نے انڈسٹریز ڈویژن کے 25 منصوبوں کیلئے 43 کروڑ روپے جاری کردیئے

جمعہ 11 اپریل 2014 17:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) وزارت منصوبنہ بندی وترقی نے رواں مالی سال میں انڈسٹریز ڈویژن کے 25منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 43 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال 2013-14ء میں انڈسٹریز ڈویژن کیلئے 77 کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈ مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ویمن بزنس سنٹر پشاور کیلئے 24لاکھ روپے، ویمن بزنس سنٹر کوئٹہ کیلئے 79 لاکھ روپے، ویمن سنٹر سوات کیلئے 42 لاکھ روپے،حب انڈسٹریل سٹیٹ میں واٹر سپلائی کیلئے دو کروڑ 50 لاکھ روپے، این ایف سی ملتان میں سہولیات کی فراہمی کیلئے 40 کروڑ روپے، سپورٹس انڈسٹری سیالکوٹ کیلئے ایک کروڑ ، سمیڈا کمپلیکس لاہور کیلئے تین کروڑ 65 لاکھ روپے، ملتان میں ایگرو فوڈ پراسیسنگ کی سہولیات کیلئے پانچ کروڑ 86 لاکھ روپے، بوسٹن انڈسٹریل سٹیٹ کیلئے چار کروڑ روپے سمیت مختلف منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔