کراچی ،گلشن اقبال مدینہ کالونی میں پولیس کا سرچ آپریشن ،15مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد

جمعہ 11 اپریل 2014 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبا ل سے متصل مدینہ کالونی میں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف حصوں میں ایک طرف جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے تو دوسری جانب ڈکیتی ، چھینا جھپٹی ، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ گروہ کی پکڑ دھکڑ میں لگے ہوئے ہیں۔پولیس نے جمعہ کو جرائم پیشہ اور مفرور ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر گلشن اقبال تیرہ ڈی سے متصل مدینہ کالونی میں سرچ آپریشن کیا۔اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگادی گئی اور گھر گھر تلاشی لی۔تلاشی کے دوران 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :