رجنی کانت کا سوناکشی کیساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

جمعہ 11 اپریل 2014 15:58

رجنی کانت کا سوناکشی کیساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) تامل فلموں کے ایکشن ہیرو اداکار رجنی کانت ویسے تو اپنی عمر سے آدھی ہیروئنوں کے ساتھ رومانوی سین فلمبند کرانے میں ذرا سا بھی نہیں ہچکچاتے ، جس کی واضح مثال دپیکا پڈوکون ہیں جن کے ساتھ انکی فلم ’’کوچا دایان ‘‘ جلد ہی ریلیز ہونیوالی ہے۔ حیران کن طور پر انہوں نے دبنگ گرل سوناکشی سنہا کے ساتھ رومانوی سین عکسبند کرانے سے انکارکردیا ہے۔

(جاری ہے)

60سالہ رجنی کانت اپنی اگلی تامل فلم میں بطور ہیرو آرہے ہیں لیکن جب انہیں فلم پروڈیوسر کے اس ارادے کی خبر ہوئی کہ وہ انکے مقابل ہیروئین کے کردار کیلئے 27سالہ سوناکشی سنہا کو کاسٹ کرنا چاہ رہے ہیں توانہوں نے فوراً ہی فلمساز کو اس ارادے سے باز کردیا۔رجنی نے کہا کہ سوناکشی کے والد شترو گھن سنہا انکے قریبی دوست ہیں اور سوناکشی کو وہ اپنی بیٹیوں کی طرح سمجھتے ہیں، ایسی صورتحال میں وہ کیسے انکے ساتھ رومانوی سین کرسکتے ہیں جس کے بعد پروڈیوسر نے سوناکشی سنہا کے بجائے کسی اور اداکارہ کو رجنی کانت کے مقابل لانے کا فیصلہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :